21 اپریل 2016 - 14:11
اورنگی ٹاؤن حملے میں شہید 3 پولیس اہلکار گھوٹکی میں سپرد خاک

کالج گراؤنڈ میں تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی، نمازجنازہ میں پولیس اور رینجرز کے افسران سمیت شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی، پولیس کے دستے نے شہید اہلکاروں کو سلامی پیش کی، ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش نے شہید اہلکاروں کے ورثا کیلئے چار چار لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز کراچی میٕں پولیس پر حملے میں شہید سات میں سے تین اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ تفصلات کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن حملے میں شہید تین اہلکاروں کی میتیں گھوٹکی منتقل کی گئی تھیں۔ آج کالج گراؤنڈ میں تین پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نمازجنازہ میں پولیس اور رینجرز کے افسران سمیت شہریوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پولیس کے دستے نے شہید اہلکاروں کو سلامی پیش کی۔ ایس ایس پی گھوٹکی مسعود بنگش نے شہید اہلکاروں کے ورثا کیلئے چار چار لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ شہید اہلکار غلام رسول کو آبائی گاؤں رک فارم، جبکہ وزیر چاچڑ اور دائم چاچڑ کو گاوں الہٰ یار چاچڑ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

.......

/169